ملک خرم علی خان نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا
اسلام آباد: رہنما پی ٹی آئی ملک خرم علی خان نے بھی تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا۔
ملک خرم علی کا نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات پر بہت افسوس ہوا، مجھے ٹکٹ نہیں دیا گیا پھر بھی پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑا، تمام دوستوں سے مشاورت کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے سب سے اہم پاکستان کے ادارے ہیں، شہداء نے ہمارے سکون کیلئے قربانیاں دی ہیں، سیلاب ہو یا زلزلہ، پاک فوج ہمیشہ مدد کو پہنچتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علی زیدی کی پی ٹی آئی سے علیحدگی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ سیاست چلانے کیلئے سب سے پہلے ملک کو مضبوط کرنا ہوگا، اداروں کو کمزور کرنے والوں کے ساتھ نہیں چل سکتے، کسی ادارے کیخلاف بات کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








