راولپنڈی: گھر میں سلنڈر دھماکا، 8 افراد زخمی
راولپنڈی: پیپلز کالونی میں واقع گھر میں سلنڈر دھماکا ہوا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 4 مرد، 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں، دھماکے سے گھر کا کچھ حصہ متاثر ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: مواچ گوٹھ میں سلنڈر اور نیپیئر روڈ پر فیول ٹینک پھٹنے سے 9 افراد زخمی
ریسکیو حکام نے بتایا کہ ملبے تلے دبے افراد کو نکال لیا گیا ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








