ایجنسیوں نے دو طرح کی منصوبہ بندی کی گفتگو پکڑلی، اس پر آج رات عمل ہونا تھا: وزیر داخلہ
اسلام آباد: رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیز نے کچھ گفتگو پکڑی ہے، یہ ڈرامہ آج ہی رات کرنے والے تھے، اس لیے مناسب سمجھا کہ قوم کو اس ڈارمے سے آگاہ کردیا جائے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انٹیلی جنس ایجنسیز نے کچھ گفتگو پکڑی ہے، اس گفتگو میں شامل کردارروں کو بھی واچ کیا گیا، اس گفتگو میں 2 طرح کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی، ایک منصوبے میں گھر پر چھاپے کا طریقہ کار بنایا جا رہا ہے، دوسرے منصوبہ بندی میں ریپ کا ڈرامہ تھا۔
رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ الزام لگاتے کہ قانون نافذ کرنے والے اور حکومت کی ایما پر یہ کیا گیا، جب 9 مئی کے واقعات کے بعد یہ ٹولہ ناکام ہوا، انتہائی گھٹیا ڈرامہ رچانے کی منصوبہ بندی کی گئی، یہ ڈرامہ آج ہی رات کرنے والے تھے، اس لیے مناسب سمجھا کہ قوم کو اس ڈارمے سے آگاہ کردیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: صرف 6 مقدمات کا ٹرائل ممکنہ طور پر ملٹری کورٹ میں ہوسکتا ہے : رانا ثناء اللہ
ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، وزیراعظم، آرمی چیف کا عزم ہے بے گناہ کو نہیں پکڑا جائے گا، جنہوں نے تنصیبات پر حملہ کیا ان کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں چلے گا، جنہوں نے اکسایا ان کا ٹرائل بھی ملٹری کورٹ میں چلے گا، گمراہ ٹولہ اور سرغنہ اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








