بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

استور میں برفانی تودہ گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا

28 مئی, 2023 14:01

استور: برفانی تودہ گرنے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، 8 میتیں پنجاب کے آبائی علاقوں میں پہنچا دی گئی ہیں جب کہ 15 سے زائد زخمی استور کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ڈپٹی کمشنر استور وسیم عباس کے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، ریسکیو آپریشن میں پاک فوج اور دیگر اداروں نے حصہ لیا۔

تودہ گرنے سے 8 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے جس کے بعد 8 میتوں کو رات گئے پنجاب کے آبائی علاقوں کو پہنچادیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: استور میں برفانی تودہ گرگیا : خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق

ڈی سی کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق روات اور چکوال سے ہے، 15 سے زائد زخمی ڈی ایچ کیو اسپتال عیدگاہ استور میں زیرعلاج ہیں، جاں بحق افراد میں چار خواتین اور چار مرد شامل تھے۔

خیال رہے کہ جمعہ کی شام 4 بجے کے قریب خانہ بدوش خاندانوں پر برفانی تودہ گر گیا تھا، ایک لاپتہ شخص کو 28 گھنٹوں بعد زندہ نکالا گیا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔