ہم آزاد ہیں، آزاد ہی رہیں گے: وزیراعظم کا یوم تکبیر پر پیغام
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر قوم کو پیغام دیا ہے۔
شہباز شریف کا اپنے پیغام میں کہنا تبا کہ آج یوم تکبیر پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج کے دن بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 5جوہری دھماکے کیے، یہ دن ہمارے لیے ازلی وابدی عزم کا اظہار تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم آزاد ہیں، آزاد ہی رہیں گے، کوئی ہماری آزادی چھین نہیں سکتا، ملک کی خاطر سیاسی اختلاف بھلا کر اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے پچیس برس مکمل ہوگئے
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر سمیت تمام ہیروز کو سلام پیش کرتا ہوں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








