بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

جیل میں خواتین سے زیادتی کے الزامات صرف پراپیگنڈہ ہیں : محسن نقوی

29 مئی, 2023 14:04

لاہور : نگراں وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث جتنا مرضی اثرورسوخ والا ہو وہ چھوٹے گا نہیں۔ جو بھی ہو اس کا پورا ٹرائل ہو گا۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سمن آباد انڈر پاس پراجیکٹ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں خواتین سے زیادتی کے الزامات صرف پراپیگنڈہ ہیں۔ ماوں بہنوں کی عزت ہوتی ہے۔ خدارا ایسے الزامات لگانے سے قبل سوچ لینا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ ساری مائیں بہنیں ہماری اپنی ہیں اور ہم نے ماؤں بہنوں کی عزت کرنا سیکھی ہے۔ 9 مئی کے واقعات میں 32 خواتین گرفتار ہوئی تھیں۔ ان میں سے 11 خواتین جوڈیشل ریمانڈ پر لیڈیز جیل میں ہیں۔ ان خواتین کے ساتھ جیل میں لیڈیز اسٹاف ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جناح اسپتال کی سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی انتقال کرگئیں

ان کا کہنا تھا کہ کبھی جیل میں اس طرح کا واقعہ پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوا۔ کیمرے بھی لگے ہوئے ہیں۔ ہماری مانیٹرنگ ٹیمیں بھی ہیں۔ ماوں بہنوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والوں کو ہر صورت گرفتار کر رہے ہیں۔ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث جتنا مرضی اثرورسوخ والا ہو وہ چھوٹے گا نہیں۔ جو بھی ہو اس کا پورا ٹرائل ہو گا۔ نہ کوئی چھوٹ سکتا ہے، نہ ہم چھوڑیں گے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اس وقت تک عمران خان کی نظر بندی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ خدیجہ شاہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں اور قانونی کارروائی ہو رہی ہے۔ ہم نے بعض پولیس والوں کے خلاف بھی ایکشن لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک خاتون ایس ایس پی تمام امور کو خود مانیٹر کر رہی ہیں۔ خاتون ایس ایس پی اور ڈپٹی کمشنر کل دوبارہ جیل میں خواتین کو دیکھنے جا رہی ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔