بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

جناح ہاؤس کا دورہ کرنے کے بعد دل مزید رنجیدہ ہوگیا : صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان

29 مئی, 2023 14:08

لاہور : ضیااللہ لانگو کا کہنا ہے کہ نظریہ کے ساتھ اختلاف کریں مگر تنصیبات پر حملہ نہیں کرنا چاہیے، دل مزید رنجیدہ ہوگیا ہے۔

صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان ضیااللہ لانگو نے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کہ ہدایت پر جناح ہاؤس آئے۔ دورہ کرکے دل مزید رنجیدہ ہوگیا۔ بے حرمتی اور مالی نقصانات کے علاوہ مسجد کو نہیں بخشا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ان لوگوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، جنہوں نے تنصیبات پر حملہ کیا۔ نواب اکبر بگٹی خان صاحب کی طرح عوام میں مقبولیت رکھتے ہیں۔ سب سے زیادہ بلوچستان کے لوگ محب وطن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جناح ہاؤس حملہ اور توڑ پھوڑ کیس : مزید 4 جے آئی ٹیز تشکیل دے دی گئیں

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑے بڑے لیڈر گرفتار ہوتے رہے ہیں۔ ایسے واقعات پر دشمن ممالک خوشی منا رہے ہیں۔ ہمیں سیاست کرنی چاہیے، نظریہ کے ساتھ اختلاف کریں مگر تنصیبات پر حملہ نہیں کرنا چاہیے۔

ضیاءلانگو نے مزید کہا کہ پاکستان میں قانون متوازن ہونا چاہیے۔ اس حد تک جانا چاہیے، جہاں سے واپسی ممکن ہو۔ سیاسی زندگی میں ایسی مشکلات آتی رہتیں ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔