بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 5 جون تک توسیع

29 مئی, 2023 14:09

اسلام آباد : عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج کرنے کے باعث اسد قیصر کے خلاف تھانہ سنگجانی میں درج کیس کی سماعت ہوئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وکیلِ ملزم شیر افضل نے کہا کہ اسد قیصر شاملِ تفتیش ہوگئے ہیں۔ عدالت دیکھے کہ جس بنیاد پر استثنیٰ مانگا جارہا وہ تسلی بخش ہے یا نہیں۔

ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے کہا کہ عدالت کے گیٹس پر اسلام آباد پولیس کھڑی ہے، آنے نہیں دیا جارہا۔ موجودہ حالات آپ کو معلوم ہے، کیسے حالات چل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مذاکرات کیلئے عمران خان پہلے ذاتی حیثیت میں معافی مانگیں: شرجیل میمن

معزز جج نے ریمارکس دیئے کہ درخواست میں تو ایسا کچھ نہیں لکھا ہے، مجھے حالات کا نہیں معلوم۔ ایک اور درخواست دے دیتے ہیں۔

اسد قیصر کے وکیل شیر افضل مروت کی جانب سے درخواست استثنیٰ نئی بنیادوں پر دائر کردی گئی، جس عدالت نے منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 5 جون تک توسیع کر دی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔