اسلم خان اور کنیز فاطمہ کا پی ٹی آئی سے تعلق ختم کرنے کا اعلان
کراچی : تحریک انصاف کے مزید دو ارکان نے راستہ بدل لیا، اسلم خان نے پی ٹی آئی اور کنیز فاطمہ نے پارٹی سمیت سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنماء اسلم خان نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ 9 مئی کو جو حالات پیدا ہوئے اس کی شدید مذمت کرتا ہوں، واقعات کے پیچھے جو ملوث ہے، اس کو پکڑا جائے۔ جو لوگ بے گناہ ہیں ان کو چھوڑنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کے حوصلے کو دیکھا ہے، جسے عام شہری نہیں سمجھ سکتا۔ ہم پاک فوج کے ساتھ نہیں تو پاکستانی ہونے کا بھی حق نہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سابق وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر اور انکے ساتھیوں کا پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان
دوسری طرف پی ٹی آئی رہنماء کنیز فاطمہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرس میں پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ بتایا۔
انہوں نے پی ٹی آئی کے تمام عہدے چھوڑنے اور سیاست سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اپنی فیملی کو ٹائم دینا چاہتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے جو واقعات ہوئے، وہ نہیں ہونے چاہیے تھے۔ کوئی بھی محب وطن پاکستانی اس چیز کو اچھا نہیں سمجھتا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








