بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

آڈیو لیک کمیشن کالعدم قرار نہیں دیا، تحقیقات کرانی ہیں تو طریقہ کار سے آئیں : چیف جسٹس

29 مئی, 2023 14:56

اسلام آباد : سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ عدالت نے عدلیہ کی آزادی کا تحفظ کرنا ہے، ذہن میں رکھیں عدالت نے کمیشن کالعدم قرار نہیں دیا۔

سپریم کورٹ میں پنجاب انتخابات پر الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

دوران سماعت اٹارنی جنرل نے کہا کہ میں کچھ بات کرنا چاہتا ہوں۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ ریویو ایکٹ اب قانون بن چکا ہے۔ سپریم کورٹ کے نظرثانی کے قوانین کا اطلاق جمعہ سے ہوچکا۔ نئے ایکٹ کے تحت نظر ثانی کا دائرہ کار اب اپیل جیسا ہی ہوگا۔

جسٹس منیب اختر نے کہا کہ نظرثانی قانون سے متعلق سن کر وکیل الیکشن کمیشن کے چہرے پر مسکراہٹ آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : از خود نوٹس کا اختیار سپریم کورٹ کا ہے، صرف چیف جسٹس کا نہیں : جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے آڈیو لیکس کمیشن کیس میں ہمارا حکم نامہ پڑھا ہو گا۔ ذہن میں رکھیں عدالت نے کمیشن کالعدم قرار نہیں دیا۔ عدالت نے عدلیہ کی آزادی کا تحفظ کرنا ہے۔ جمعرات کو جوڈیشل کمیشن والا کیس مقرر ہے۔ آپ اس بارے بھی حکومت سے ہدایات لے لیں۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کا کہنا تھا کہ نیا قانون آچکا ہے ہم بات سمجھ رہے ہیں۔ خفیہ ملاقاتوں سے معاملات نہیں چل سکتے۔ ایبٹ آباد کمیشن اور شہزاد سلیم قتل کے کمیشنز کا نوٹیفکیشن دکھایا۔ کسی بات پر تحقیقات کرانی ہیں تو باقاعدہ طریقہ کار سے آئیں۔

عدالت نے کہا کہ میں خود پر مشتمل کمیشن تشکیل نہیں دوں گا۔ کسی اور جج سے تحقیقات کرائی جا سکتی ہیں۔ سیاسی پارہ معیشت اور امن و امان کو بہتر نہیں کرے گا۔

سپریم کورٹ نے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔