آڈیو لیکس کی تحقیقات : سابق جج کی سربراہی میں نیا کمیشن بنانے کی تجویز پر غور
اسلام آباد : وفاقی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود تحقیقات مکمل کرنے پر تجاویز کا جائزہ لے رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور معاون خصوصی عرفان قادر نے سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کے سابق جج کی سربراہی میں نیا کمیشن بنانے کی تجویز دی ہے، جس میں خفیہ اداروں کے سینیئر افسران اور متعلقہ وزارتوں کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا
حکومت نے آڈیو لیکس سے متعلق نئے کمیشن کا معاملہ وفاقی کابینہ میں لے جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اینٹلی جنس اداروں کی رپورٹس پر غور کے بعد نیا کمیشن بنانے کی حتمی منظوری متوقع ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ اور وزارت قانون اس حوالے سے اپنی اپنی سفارشات پیش کریں گی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








