چوہدری شجاعت مسلم لیگ فنکشنل، مسلم لیگ قیوم و دیگر کا اتحاد بنانے کیلئے سرگرم
لاہور : چوہدری شجاعت کی ہدایت پر مسلم لیگ کے اتحاد کے لیئے پارٹی نے کوششیں تیز کردیں، ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے مسلم لیگ سے راہیں جدا کرنے والے اور مختلف دھڑوں کے رہنماؤں سے رابطے شروع کر دیئے۔
ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین ایک مرتبہ پھر ق لیگ کو فعال کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ چوہدری شجاعت کی ہدایت پر چیف آرگنائزر چوہدری سرور اور سیکریٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک متحرک ہوگئے ہیں۔ کئی اہم رہنماؤں سے مشاورت اور ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : چوہدری وجاہت کی درخواست خارج، چوہدری شجاعت ق لیگ کے صدر برقرار
مرکزی سیکریٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک اور مسلم لیگ جونیجو کے صدر اقبال ڈار کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں مسلم لیگوں اور دیگر ہم خیال جماعتوں کے اتحاد اور انضمام پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
مصطفیٰ ملک نے جی ٹی وی نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ وطن دوست قوتوں، مسلم لیگوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ مسلم لیگ فنکشنل، مسلم لیگ قیوم، مسلم لیگ کونسل سمیت دیگر جماعتوں سے رابطے ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








