بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنے والے پندرہ سو لیکچرارز کو آفر لیٹر دے دیا گیا

29 مئی, 2023 14:12

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سب سے ذہین پندرہ سو نوجوان لیکچرارز محکمہ کالج ایجوکیشن کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ کالج ایجوکیشن کی جانب سے لیکچرارز کو آفر لیٹر دینے سے متعلق تقریب سے خطاب سے خطاب میں تمام اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کمیشن کی بنیاد 2019 میں رکھی گئی، تب محکمہ کالج ایجوکیشن کا قلمدان بھی میرے پاس تھا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی تعلیمی تاریخ کی یہ سب سے بڑا کمیشن تھا، جس میں 1500 آسامیاں مشتہر کی گئی تھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق اس کمیشن میں ایک لاکھ سے زائد امیدواروں نے ٹیسٹ دیا تھا۔ سب سے ذہین 1500 نوجوان محکمہ کالج ایجوکیشن کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی ہدایات پر پچاس ہزار سے زائد قابل اساتذہ کی بھرتی کا عمل مکمل کیا ہے۔ باصلاحیت اساتذہ کی بھرتی سے بند اسکول کھل چکے ہیں۔ سندھ کی تاریخ میں یہ ریکارڈ بھی موجودہ عوامی حکومت کو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے بھی تحریک انصاف سے منہ موڑلیا

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محکمہ کالج ایجوکیشن نے ایم فل اور پی ایچ ڈی کی بنیاد پر 1200 مزید آسامیاں سندھ پبلک سروس کمیشن کو بھیج دی ہیں۔ باصلاحیت نوجوانوں کے آنے سے کالجز میں اساتذہ کی کمی دور ہو جائیگی۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ انتہائی فخر کی بات ہے کہ محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ مکمل طور پر ڈجیٹلائز ہو چکا ہے۔ طلباء کے داخلے سے لے کر اساتذہ اور طلباء کی حاضری بھی آن لائن کردی گئی ہے۔ کالجز میں 43 ڈجیٹل لائبریریاں قائم ہو چکی ہیں، جن کی سال کے اختتام تک تعداد 58 ہوجائے گی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔