جوڈیشلائزیشن آف پالیٹکس ہو رہی ہے، سیاست کو اپنی ڈگر پر چلانے کی کوشش کی گئی : عرفان قادر
اسلام آباد : معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ جو لوگ آئین کے دائرے میں چل رہے ہیں وہی احترام کے قابل ہیں۔ چند کیسز میں سیاست کو اپنی ڈگر پر چلانے کی کوشش کی گئی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سب ادارے آئین کے تابع ہیں۔ ہر ادارے کی حدود آئین میں درج ہے۔ کوئی بھی فرد واحد پاکستان کو کنٹرول نہیں کرسکتا۔ ہمیں آئین کو فوقیت دینی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ آئین کے دائرے میں چل رہے ہیں وہی احترام کے قابل ہیں۔ کسی فرد واحد سے اختلاف رائے کسی بھی ادارے کی توہین نہیں ہوتی۔ جہاں جمہوری اقدار ہیں وہاں ادارے اپنے اختیار میں ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : آڈیو لیک کمیشن کالعدم قرار نہیں دیا، تحقیقات کرانی ہیں تو طریقہ کار سے آئیں : چیف جسٹس
ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشلائزیشن آف پالیٹکس ہورہی ہے۔ چند کیسز میں سیاست کو اپنی ڈگر پر چلانے کی کوشش کی گئی۔ سپریم کورٹ نے توہین عدالت پر گیلانی کو گھر بھیجا۔ وہ بھی ایک وقت تھا جب پاکستان میں پولیٹیکل انجینئرنگ ہوئی۔
معاون خصوصی نے کہا کہ پانامہ کیس کا عنوان عمران نیازی بنام نواز شریف تھا۔ فیصلہ ہوا تو میاں صاحب نااہل ہوئے عمران خان وزیراعظم بنے۔ 2 حکومتوں کو عدالت نے گھر بھیجا۔ 5 ججز نے کہہ دیا نوازشریف کی نااہلی تاحیات ہے۔
عرفان قادر کا کہنا تھا کہ قانون میں کہیں نہیں لکھا، تاحیات نااہل شخص پارٹی کا سربراہ نہیں ہوسکتا۔ بڑے سے بڑے جرائم میں بھی تاحیات نااہلی نہیں ہوتی، یہاں کیسے ہوگئی۔ پہلی بار دیکھا کہ سپریم کورٹ ڈیم بنانے چل پڑی۔
انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں بھی آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی گئی۔ کسی کو آئین ری رائیٹ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ کسی کو انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں۔ دنیا بھر میں ادارے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








