کراچی میں نگلیریا سے ایک ہفتے کے دوران تین ہلاکتیں
کراچی : شہر میں ملیریا، کورونا کے بعد اب نگلیریا پھیلنے لگا ہے، ایک ہفتے کے دوران تین ہلاکتوں نے انتظامیہ کو الرٹ کردیا۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق شہر میں نگلیریا سے قیوم آباد کورنگی کی رہائشی 32 سالہ خاتون انتقال کرگئیں ہیں، جن میں 24 مئی کو وائرس کی تصدیق ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : شدید موسمی اثرات : پاکستان میں ملیریا سے اموات میں اضافہ
خاتون نے گلشن اقبال کے نجی اسپتال میں اپنی والدہ کی تیمارداری کی تھی۔ اسپتال میں وضو کیا، جس کے بعد شام کو طبیعت خراب ہوگئی۔ خاتون کو جناح اسپتال لے جایا گیا، جہاں نگلیریا کی تصدیق ہوئی۔
ترجمان نے بتایا کہ 19 سالہ نوجوان ظاہر شاہ بھی وائرس سے نہ بچ پایا۔ اسے 27 مئی کو بخار، سر درد اور الٹی کی وجہ سے اسپتال لایا گیا تھا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








