بجٹ میں عوام کو زیادہ ریلیف اور معاشی ترقی کو ترجیح دی جائے گی: وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بجٹ میں عوام کو زیادہ ریلیف اور معاشی ترقی کو ترجیح دی جائے گی، صنعتی شعبے کی پیداوار اور برآمدات بڑھانے کیلئے اقدامات کا بجٹ کا حصہ ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت صنعتی شعبے سے متعلق بجٹ تجاویز پر اجلاس ہوا، اجلاس میں دیگر وفاقی وزراء نے شرکت کی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجٹ میں عوام کو زیادہ ریلیف اور معاشی ترقی کو ترجیح دی جائے گی، صنعتی شعبے کی پیداوار اور برآمدات بڑھانے کیلئے اقدامات کا بجٹ کا حصہ ہوں گے، برآمدی صنعتوں کے مسائل حل کیے جائیں، برآمدی صنعتوں کی پیداوار میں اضافے میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے دانستہ طور پر ملک میں سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کو روکا، گزشتہ حکومت نے اپنی حکومت بچانے کیلئے آئی ایم ایف معاہدہ توڑا، معاہدہ توڑنے کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بالخصوص صنعتوں کو بھگتنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: الزامات میں نہیں پڑنا ہمیں اب ملک کو آگے لے کر جانا ہے: اسحاق ڈار
ان کا کہنا تھا کہ قوموں کی زندگی میں مشکلات آتی ہیں، پاکستانی قوم باہمت قوم ہے، ہم سب مل کر اس معاشی مشکل سے بتدریج نکل رہے ہیں، کبھی لانگ تو کبھی شارٹ مارچ، دھرنوں سے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، 9 مئی کے واقعات نے پاکستان کو شدید معاشی نقصان پہنچایا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صنعتوں کو سستی توانائی فراہم کرکے انکی پیداواری لاگت مزید کم کریں گے، یقینی بنائیں گے کہ بینک چھوٹی صنعتوں کو آسان شرائط پر قرض فراہم کرے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








