اے این پی رہنماء ایمل ولی دہشتگردوں کی دوبارہ آباد کاری کیخلاف عدالت پہنچ گئے
پشاور : اے این پی رہنماء کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی دوبارہ آباد کاری سے مزید حالات خراب ہوں گے، نہ میں پی ٹی آئی کو جمہوری مانتا ہو اور نہ عمران خان کو۔
پشاور ہائی کورٹ میں اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پختون قوم کی طرف میں مؤکل بن کر پشاور ہائی کورٹ استدعا لیکر آیا ہوں۔ دہشتگردوں کی دوبارہ آباد کاری کے خلاف عدالت آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : طالبان قندھار میں خواتین کو امدادی کام کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں : این آر سی
انہوں نے کہا کہ عدالت میں ایسا محسوس ہوا کہ عدالت بھی اس مسئلہ کے قریب نہیں جارہی ہے۔ ایک بار پھر اس خطے میں آگ لگائی جارہی ہے۔ یقینی بات ہے کہ اس سے مزید حالات خراب ہوں گے۔ ہر روز پختون شہید ہو رہے ہیں۔ دہشتگردوں کی دوبارہ آباد کاری کے بعد بڑے واقعات پیش آئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیمانہ ایک ہونا چاہیئے، جو سلوک پی ٹی آئی کے بڑوں کے ساتھ ہو رہا ہے وہ کارکنوں کے ساتھ بھی ہونا چاہیئے۔ نہ میں پی ٹی آئی کو جمہوری مانتا ہو اور نہ عمران خان کو۔
ایمل ولی نے یہ بھی کہا کہ چھ جنرلز کے پراجیکٹ کو ایک جنرل ختم کر رہا ہے۔ ہم جمہوری لوگ ہیں ہمارے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








