عمران خان کے چار مقدمات میں ضمانتی مچلکے منظور
لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت اور لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کے خلاف چار مقدمات میں ضمانتی مچلکے منظور کرلیئے گئے۔
عمران خان لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں عبوری ضمانتوں کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے لیے پیش ہوئے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے عمران خان کو ضامن کے ساتھ خود بھی پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ عمران خان نے ضمانتی مچلکے جمع نہیں کرائے تھے۔ عدالت میں عمران خان کے ایک ایک لاکھ روپے کے تین ضمانتی مچلکے منظور کرلیئے۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی، اسد عمر کی ضمانت منظور
عمران خان بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ بھی گئے، جہاں انہوں نے ظل شاہ قتل کیس کے ضمانتی مچلکے پر سائن کرانے کے لیے پیش ہوئے۔ عمران خان نے ظل شاہ قتل کیس می عبوری ضمانت لے رکھی ہے۔
ضمن شبیر حسین کی جانب سے عمران خان کی ضمانت دی گئی۔ عمران خان کے وکیل نے کہا کہ عمران خان گاڑی میں موجود ہیں، گاڑی میں دستخط کروا لیں۔ ایڈیشنل رجسٹرار ناصر نے کہا کہ آپ عمران خان کو کمرہ میں لائیں۔ آپ پہلے ضمانتی شبیر حیسن کو بلائیں۔ بعد میں عمران خان پیش ہوں۔
لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد تصدیق کا عمل مکمل کرلیا گیا۔ نے بھی عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور کر لیے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








