الزامات میں نہیں پڑنا ہمیں اب ملک کو آگے لے کر جانا ہے: اسحاق ڈار
اسلام آباد: اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہم نے آنے کے بعد مشکل فیصلے کیے، الزامات میں نہیں پڑنا ہمیں اب ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک کے حالات سے ہم سب آگاہ ہیں، ماضی میں ملک کے دیوالیہ ہونے کی باتیں ہوتی رہی تھیں، ملک میں اس وقت آئیڈیل وقت نہیں ہے، 2013 میں پیش گوئی تھی کہ پاکستان ڈیفالٹ کرے گا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 3 سال میں پاکستان دنیا کی 24ویں معیشت بنا، پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ تیزی سے ترقی کررہی تھی، جب بھی پاکستان ترقی کرنے لگتا ہے کوئی نہ کوئی سانحہ ہوجاتا ہے اور سانحہ کے پیچھے کوئی نہ کوئی منصوبہ بندی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سود کو ختم کرنے کیلئے ہماری حکومت تیزی سے کام کر رہی ہے : اسحاق ڈار
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے دور میں دنیا پاکستانی معیشت کی تعریف کررہی تھی، الزامات میں نہیں پڑنا ہمیں اب ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ پچھلی حکومت نے کیا تھا، ہم نے آنے کے بعد مشکل فیصلے کیے، پچھلی حکومت کے اقدامات سے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








