دوران پرواز بچے کی پیدائش کے باعث جہاز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
کراچی : دوحا سے منیلا جانے والے قطر ائی رویز کی فلائٹ نے کراچی ایئر پورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔
قطر ائرویز کیو ار 934 رات گئے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ اتری۔ دوران پرواز حاملہ خاتون کو تکلیف کے باعث لینڈنگ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی میں نگلیریا سے ایک ہفتے کے دوران تین ہلاکتیں
خاتون کو جہاز پر ہی ضروری طبی امداد دی گئی۔ لینڈنگ پر ڈاکٹر ایمبولینس موقع پر پہنچے تاہم بچے کی پیدائش ہوچکی تھی۔ خاتون جورابل ہرموسیلا کا تعلق فلپائن سے ہے۔ ماں بچے کو مزید نگہداشت کے لئے میمن اسپتال منتقل کردیا گیا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








