عمران خان لوگوں کو اکسانے اور منظم حملوں کا جواز اور بہانہ تلاش کررہے ہیں: خواجہ آصف
اسلام آباد: خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان لوگوں کو اکسانے اور منظم حملوں کا جواز اور بہانہ تلاش کررہے ہیں، عمران خان فوج پر غلط الزامات لگا رہے ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کو فوج یا رینجرز نے گرفتار نہیں کیا تھا، رینجرز نے گرفتاری میں پولیس کی مدد کی، عمران خان فوج پر غلط الزامات لگا رہے ہیں، عمران خان کے الزامات بالکل غلط ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان لوگوں کو اکسانے اور منظم حملوں کا جواز اور بہانہ تلاش کررہے ہیں، پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے اتحادیوں سے مشاورت شروع نہیں ہوئی، اگر پابندی کی فوری ضرورت پڑی تو اتحادیوں سے مشورہ بھی کرلیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کو ریاست کیخلاف بغاوت ہوئی جو کہ ناقابل معافی ہے: خواجہ آصف
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف مذاکراتی کمیٹی بنانے کیساتھ متبادل کمیٹی بھی بنادے، اگر مذاکراتی کمیٹی پی ٹی آئی چھوڑ جائے تو کوئی متبادل انتظام بھی ہونا چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف ضرور پاکستان آئیں گے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








