عمران خان نے عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا
اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین نے میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کیخلاف قانونی چارہ جوئی شروع کردی۔
عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل ابوذر سلمان نیازی کی جانب سے بھجوایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کے چار مقدمات میں ضمانتی مچلکے منظور
نوٹس کے مطابق عبد القادر پٹیل 15 روز میں اپنے بیہودہ الزامات واپس لیں اور عمران خان سے غیرمشروط معافی مانگیں۔
عبد القادر پٹیل تحریک انصاف کو 10 ارب بطور ہرجانہ ادا کریں، جسے شوکت خانم اسپتال میں جمع کروایا جائے گا۔ معافی نہ مانگی گئی تو قانونی کارروائی آگے بڑھائیں گے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








