عمران ریاض بازیابی کیس : آئی جی پنجاب کی چیمبر میں سماعت کی استدعا منظور
لاہور : چیف جسٹس نے عمران ریاض کی بازیابی کیس میں آئی جی پنجاب کی چیمبر میں سماعت کی استدعا منظور کرلی۔
لاہور ہائیکورٹ میں اینکر عمران ریاض کی بازیابی کی درخواست پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی نے سماعت کی، آئی جی پنجاب اور وزارت دفاع کے لیگل ایڈوائزر عدالت میں پیش ہوئے۔ عمران ریاض کے وکلاء میاں علی اشفاق اور عبداللہ ملک نے عدالت میں دلائل دئیے۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا
آئی جی پنجاب نے کہا کہ عمران ریاض کی بازیابی کے لئے تمام ایجنسیز اور اداروں سے معاونت لے رہے ہیں۔ بہت ساری باتیں سامنے بتانے والی نہیں ہیں، استدعا ہے کہ سماعت بند کمرے میں کی جائے۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ عدالت اس کیس کی چیمبر میں سماعت کرے گی۔ سارے حقائق جاننا چاہتے ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








