بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

اعظم سواتی پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر

30 مئی, 2023 13:36

اسلام آباد : عدم پیشی کے باعث اعظم سواتی پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی گئی ہے، عدالت نے گرفتاری وارنٹ پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کی عدالت میں اعظم سواتی متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی جانب سے اعظم سواتی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی گئی۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ وارنٹ کی تعمیل کی کارروائی کی ہے۔ وارنٹ کی تعمیل کے وقت اعظم سواتی اپنے گھر میں موجود نہیں تھے۔

اعظم سواتی کے وکیل نے کہا کہ میرا اعظم سواتی سے رابطہ نہیں ہو سکا۔ تفتشی افسر وارنٹ کی تعمیل کیلئے کہاں گئے، کیسے تعمیل کروائی۔ تفتیشی افسر کی جانب سے تعمیلی رپورٹ پر وکیل کا نمبر دیا گیا۔ جب تعمیل نہیں کروائی گئی تو پراسس کو دوبارہ دوہرایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا تب تک ترقی نہیں ہوسکتی: وزیراعظم

وکیل نے مزید کہا کہ اعظم سواتی کا مستقل رہائش اسلام آباد میں ہے، آبائی علاقہ مانسہرہ ہے، یہ دو اعظم سواتی کے رہائش گاہ ہیں۔

عدالت نے وارنٹ کی تعمیل کروانے والے اہلکار کو طلب کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ کردیا۔ بعد ازاں ایف آئی اے اہلکار ممتاز عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ اعظم سواتی گھر پر بھی نہیں تھے نہ کسی نے دروازہ کھولا۔

اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ اعظم سواتی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔ الیکٹرانک میڈیا کا دور ہے، ہر آدمی لمحہ بہ لمحہ آگاہ ہوتا ہے۔

عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹر اور وکیل اعظم سواتی کے دلائل سننے کے بعد اعظم سواتی کی عدم حاضری پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔