بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات، اسپیکر قومی اسمبلی کی کمیٹی عدالت میں چیلنج

30 مئی, 2023 14:18

اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب نے کمیٹی کی تشکیل اور نوٹس کیخلاف درخواست دائر کردی۔

درخواست کے مطابق دو مئی کو اسپیکر قومی اسمبلی نے مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کی۔ اسپیکر کی تشکیل کردہ کمیٹی غیر قانونی ہے، انہیں ایسا کرنے کا اختیار بھی نہیں۔ پچیس مئی کو سیکریٹری اسمبلی کی جانب سے ایک نوٹس جاری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : قائمہ کمیٹی کا ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے کا فیصلہ

درخواست میں مزید لکھا گیا کہ پچیس مئی کے نوٹس میں میرے والد کو ذاتی حیثیت میں کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کا کہا گیا۔ کمیٹی کا اجلاس ہوئے بغیر ہی طلبی کا نوٹس بھیج دیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسپیکر کی تشکیل کردہ کمیٹی کو غیر قانونی قرار دیا جائے، آپریشنز کو بھی معطل کیا جائے۔ اس درخواست پر فیصلہ ہونے تک کمیٹی کو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کیخلاف کسی بھی ایکشن سے روکا جائے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔