القادر ٹرسٹ کیس سے متعلق کوئی معلومات یا دستاویزات موجود نہیں : شیخ رشید کا نیب کو جواب
اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں نیب کو جواب جمع کروا دیا۔
جواب کے مطابق القادر ٹرسٹ کیس کے حوالے سے مجھے آج کا نیب طلبی نوٹس موصول ہوا۔ 13 دسمبر 2019 کو کابینہ کی میٹنگ میں موجود نہیں تھا۔ القادر ٹرسٹ کیس کا آئٹم کابینہ میٹنگ میں پیش ہونے سے قبل میں چلا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ منتقلی کیس : نیب نے شیخ رشید کو بھی طلب کرلیا
شیخ رشید نے کہا کہ میرے پاس القادر ٹرسٹ کیس سے متعلق کوئی معلومات یا دستاویزات موجود نہیں۔ شہزاد اکبر کے ساتھ میرے تعلقات سہی نہیں تھے اور بات چیت بھی نہیں تھی۔ میرے پاس القادر ٹرسٹ کیس سے متعلق کوئی دستاویزات نہیں ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








