بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

وزیراعظم کا آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے رابطہ، نواں جائزہ مکمل کرنے میں مدد مانگ لی

30 مئی, 2023 13:40

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا سے رابطہ کیا اور ان سے 9واں جائزہ مکمل کرنے کے سلسلے میں مدد کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ تفصیلات آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔ وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو بجٹ آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے گیٹ سے گاڑی ٹکرا دی گئی، ڈرائیور گرفتار

ایکسٹرنل فنانسنگ کے معاملے پر آئی ایم ایف کے مطالبات برقرار ہیں۔ آئی ایم ایف ایکسچینج ریٹ میں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کا فرق ختم کروانا چاہتا ہے۔

آئی ایم ایف کا پروگرام ختم ہونے میں 30 روز باقی ہیں۔ وزیراعظم نے 27 مئی کو آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے رابطہ کیا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔