بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

تھرپارکر میں بجلی گرنے سے ہندو برادری کے چھ افراد ہلاک

30 مئی, 2023 13:34

تھرپارکر : ہندو برادری مذہبی رسومات کے لیئے مندر جارہی تھی کہ راستے میں تیز بارش ہوئی، اس دوران آسمانی بجلی گر پڑی، جس سے چھ افراد ہلاک ہوگئے۔

ضلع تھرپارکر کے علاقے تھر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوگئی۔ تحصیل ننگرپارکر ژالہ باری بھی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : نیو کلیئر پاور پلانٹ کے تھری کا افتتاح، پاکستان کو سستی توانائی کی ضرورت ہے : وزیر اعظم

مٹھی کے قریب ہندو برادری کے قافلے پر آسمانی بجلی گرنے سے چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ جو پیدل فقیر پاربرم کے مندر جارہے تھے۔ ہندو برادری کے تین نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، تین اسپتال لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پانچ افراد زخمی بھی ہوئے۔

زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کو سول اسپتال مٹھی پہنچایا گیا ہے۔ سول اسپتال مٹھی میں ایمرجنسی لگائی گئی ہے، سماجی کارکن مدد کیلئے پہنچ گئے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔