بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

عدالت کا عمران خان کے گھر کا سرچ وارنٹ غیر مؤثر ہونے کا عندیہ

30 مئی, 2023 13:45

لاہور : انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے گھر کا سرچ وارنٹ غیر مؤثر ہونے کا عندیہ دے دیا۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں عمران خان کے گھر کے سرچ وارنٹ کی منسوخی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔

انسداددہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی طرف سے میاں تبسم ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

عدالت نے کہا کہ آپ نے درخواست میں مخالف فریق پر الزامات لگائے ہیں، وہ بتائیں۔ کس قانون کے تحت سرچ وارنٹ کو کالعدم کیا جائے۔

میاں تبسم ایڈووکیٹ نے کہا کہ سرچ وارنٹ میں کسی مقدمے کا ذکر نہیں ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ زمان پارک کے باہر تجاوزات تھیں، ہم اسی کیلئے وہاں گئے تھے۔

وکیل عمران خان نے کہا کہ عدالت سرچ وارنٹ کو منسوخ کرے، جس پر عدالت نے کہا کہ کوئی ایسا قانون نہیں ہے کہ سرچ وارنٹ منسوخ کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی، اسد عمر کی ضمانت منظور

آپ نے کس تاریخ کیلئے سرچ وارنٹ لئے تھے اور آج کیا تاریخ ہو گئی؟ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا، جس پر انہوں نے کہا کہ 18 مئی کیلئے سرچ وارنٹ لئے گئے تھے۔ عدالت عمل درآمد کیلئے کچھ مہلت دے۔

عدالت نے کہا کہ کیا آپ نے سرچ وارنٹ پر عمل درآمد کرانا ہے؟ جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ جی سرچ وارنٹ پر عمل کرانا ہے۔ عدالت نے کہا کہ اب آپ نیا سرچ وارنٹ لیں گے، پرانا والا قابل عمل نہیں ہو گا۔

عدالت نے کمشنر، ایس ایس پی کے بیانات کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیا اور ڈی آئی جی آپریشنز کو بھی فوری طلب کر لیا گیا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔