سب مل کر ایک پارٹی کو ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں : عمران خان
لاہور : پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا ہے کہ پیچھے نہیں ہٹنے والا، سب مل کر ایک پارٹی کو ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پولیس میں گلو بٹوں کو شامل کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی سے ہمدردی رکھنے والوں کو اٹھایا جا رہا ہے۔ دھمکیاں دی جارہی ہیں، کاروبار بند کئے جا رہے ہیں۔ اتنی زیادتی اور دباؤ کے باوجود چند لوگوں نے پارٹی چھوڑی۔
انہوں نے کہا کہ کنگز پارٹی تیار کی جارہی ہے، ن لیگ کو تو ووٹ ملنے والے نہیں۔ قانون کی بالادستی ہی ملک کی بقا کی ضمانت ہے۔ لوگوں کی امید ختم ہوتی جارہی ہے۔ امید ہو تو عوام ہر مشکل وقت برداشت کرلیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسٹیبلشمنٹ کے بغیر بننے والی حکومت ہی ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے: عمران خان
ان کا کہنا تھا کہ میرے دور میں 95 فیصد کیسز پرانے تھے۔ سب مجھ سے این آر او مانگ رہے تھے، کہا گیا تھا کہ معافی دی جائے۔ میرے دور حکومت میں شہباز شریف پر منی لانڈرنگ کا کیس بنا۔
پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنا ظلم نہیں ہوا جتنا آج ہو رہا ہے۔ سب مل کر ایک پارٹی کو ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ جو کچھ کرنا ہے کر لو، فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔ عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ پیچھے نہیں ہٹنے والا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








