بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو کسی کی ذاتی گفتگو نہیں : شرجیل میمن

31 مئی, 2023 12:31

کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنماء کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کی توہین قبول نہیں کریں گے، سیاسی جماعت کے ٹکٹ بیچنا کسی کی ذاتی گفتگو نہیں ہوسکتی۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس سے خطاب میں پبلک ٹرانسپورٹ اور اسکول وینز سے سی این جی سلنڈر نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر میں غیر قانونی بسوں کے اڈے بنائے گئے، جن کیخلاف کارروائی ہوگی،

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ محکمہ ایک سال میں کام کرتا نظر آرہا ہے۔ کراچی میں اورنج لائن، گرین لائن، پنک بس، پیپلز بس اور الیکٹرک بسیں چل رہی ہیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ اس وقت کراچی، لاڑکانہ کے بعد مزید ڈسٹرکٹس میں کام کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ موٹروے پولیس کی طرز پر ماس ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ ماس ٹرانسپورٹ اتھارٹی پبلک ٹرانسپورٹ سیکٹر کو ریگولیٹ کرے گی۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے۔ پارلیمنٹ کی توہین قبول نہیں کرینگے۔ ملک میں تماشہ لگایا جارہا ہے پارلیمنٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے۔ پارلیمنٹ کی بے توقیری کسی صورت تسلیم نہیں کی جائے گی۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار نے عمران خان کے مخالفین کو چن چن کر سزائیں دیں۔ ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو کسی کی ذاتی گفتگو نہیں ہے۔ سیاسی جماعت کے ٹکٹ بیچنا کسی کی ذاتی گفتگو نہیں ہوسکتی۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنے والے پندرہ سو لیکچرارز کو آفر لیٹر دے دیا گیا

انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار نے فیصلوں سے عمران خان کو بہت زیادہ فائدہ پہنچایا۔ آڈیو کی تفتیش ہوگی اور ہونی چاہیے، کسی کو ریلیف نہیں ملے گا۔ ثاقب نثار نے عمران خان کو صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دیا۔ بنی گالہ کی غیر قانونی تعمیرات کو ریگولرائز کرکے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آج بھی جھوٹا بیانیہ بنا رہا ہے۔ عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور میڈیا کو گمراہ کیا جارہا ہے۔ بتایا جائے عمران خان منی لانڈرنگ میں ملوث ہے یا نہیں؟ عمران خان کے جرائم کی پوری لسٹ ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ قومی اداروں پر حملے کا عمران خان نے سب سے گھناؤنا جرم کیا۔ عمران خان نے کہا تھا دوبارہ گرفتار کیا تو یہی ری ایکشن ہوگا۔ یہ بیان جرم کا اعتراف بھی ہے اور نئے جرم کی پیشگوئی بھی۔ اپنے ملک کے بانی کے گھر کو آگ لگا دی، کیا دنیا میں ایسا ہوتا ہے؟

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔