بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

آڈیو لیکس کی تحقیقات : ثاقب نثار کے بیٹے کے خلاف کارروائی سے روک دیا گیا

31 مئی, 2023 10:33

اسلام آباد : ہائیکورٹ نے ثاقب نثار کے بیٹے کے خلاف آڈیو لیک کمیٹی کو کارروائی سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیٹی کے خلاف درخواست پر جسٹس بابر ستار نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔

جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ کیا یہ اسپیشل کمیٹی ہے؟ وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ اسپیشل کمیٹی کے لیے بھی وہی رولز ہوں گے جو عام کمیٹی کے لیے ہوتے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ آپ کو متعلقہ وزارت کو پارٹی بنانا پڑے گا۔

وکیل کا کہنا تھا کہ کوئی متعلقہ وزارت اس معاملے میں ہے ہی نہیں، پھر بھی ہم بنا دیں گے۔ ہم نے صرف یہ چیلنج کیا اسپیکر اور اسمبلی کو پرائیویٹ معاملے کو دیکھنے کا اختیار نہیں۔ سپریم کورٹ میں جو معاملہ زیر التواء ہے، ہم نے اس کو چیلنج نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں : قائمہ کمیٹی کا ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے کا فیصلہ

لطیف کھوسہ نے دلائل دیئے کہ آڈیو لیک دو پرائیویٹ لوگوں کے درمیان مبینہ طور کی گئی بات ہے۔ پارلیمنٹ کو دو پرائیویٹ لوگوں کے معاملے کو دیکھنے کا اختیار نہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ثاقب نثار کے بیٹے کے خلاف کمیٹی کو کارروائی سے روکتے ہوئے اسپیشل کمیٹی کی جانب سے نجم ثاقب کو سمن کئے نوٹس کو معطل کردیا۔

عدالت نے وفاقی حکومت کو 19 جون کے لیے نوٹس جاری کردیا اور جواب طلب کیا کہ یہ آڈیو ریکارڈ کون کرتا ہے؟

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔