جہانگیر ترین کی پی ٹی آئی چھوڑنے والی اسلام آباد کی دو اہم شخصیات سے ملاقاتیں
اسلام آباد : جہانگیر ترین نے اسلام آباد میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں، وہ سیاست میں اہم کھلاڑی کی حیثیت منوانے کے لیئے کوششوں میں مصروف ہیں۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے گزشتہ رات پی ٹی آئی چھوڑنے والی اسلام آباد کی دو اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں، جنوبی پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات نے بھی مستقبل کے لائحہ عمل کے لیئے جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں : سب مل کر ایک پارٹی کو ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں : عمران خان
جہانگیر ترین نے ان شخصیات سے اپنی نئی پارٹی کے حوالے سے مشاورت کی۔ جہانگیر ترین سے آج سندھ، خیبر پختونخو سے تعلق رکھنے والے اہم رہنماء ملاقات کریں گے۔
جہانگیر ترین اسلام آباد میں مشن مکمل کرنے کے بعد کل لاہور پہنچیں گے۔ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض، ملتان سے سلمان نعیم بھی ٹیلی فونک رابطے میں ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








