میرے گھر چھاپہ مارا گیا، دروازے توڑ دیئے، ملازمین پر تشدد کیا گیا : شیخ رشید کا دعویٰ
اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ میرے گھر چھاپے کے دوران ملازمین پر تشدد کیا گیا ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ رینجرز، پولیس اور سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے میرے گھر چھاپہ مارا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : القادر ٹرسٹ کیس سے متعلق کوئی معلومات یا دستاویزات موجود نہیں : شیخ رشید کا نیب کو جواب
انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ گھرکے دروازے توڑ دیئے، ملازمین پر تشدد کیا گیا۔ میری دونوں گاڑیاں،لائسنس یافتہ اسلحہ اور سی سی ٹی وی فوٹیج لے گئے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








