بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

نیب ترمیمی ایکٹ 2023 کا نوٹیفیکیشن جاری، نیا قانون نافذ العمل

31 مئی, 2023 14:43

اسلام آباد : نئے قانون سے حکمران جماعت اور اتحآدیوں کے زیر التواء انکوائریز انویسٹیگیشن بند ہونے کی راہ ہموار ہوگئی۔

نئے قانون میں چئیرمین کے اختیارات میں اضافہ ہوگیا، اب چیئرمین کیسز اور انویسٹیگیشن بند کر سکیں گے۔ نیب کے سیکشن 5 کے برعکس بننے والے تمام کرپشن کیسز بند کر دیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : القادر ٹرسٹ کیس سے متعلق کوئی معلومات یا دستاویزات موجود نہیں : شیخ رشید کا نیب کو جواب

چئیرمین کرپشن کیسز کی انکوائریز انوسٹگیشن بند کرنے متعلقہ اداروں کو بھجوانے کے مجاز ہوں گے۔ چئیرمین نیب کی عدم دستیابی کی صورت میں ڈپٹی چئیرمین کو مکمل اختیارات حاصل ہوں گے۔

صدر مملکت کے انکار کے بعد نیب ترمیمی ایکٹ 15 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور کرایا گیا تھا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔