عوام کو آصف زرداری اور نواز شریف کے سہارے نہیں چھوڑاجاسکتا: فواد چودھری
راولپنڈی :فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عوام کو آصف زرداری، نواز شریف کے سہارے نہیں چھوڑاجاسکتا،غیر آئینی، معاشی ، سیاسی صورتحال کی ذمہ دار پی ڈی ایم حکومت ہے۔
راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ رہنماؤں فواد چودھری، عمران اسماعیل اورمحمود مولوی نے پریس کانفرنس کی ، اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ 9 مئی کو جو ہوا اس کی ہم نےسخت مذمت کی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دے سکتے، ملکی بحران کو حل کرنے کیلئے اپنی کوششیں کریں گے، غیر یقینی آئینی ، معاشی ، سیاسی صورتحال کی ذمہ دار پی ڈی ایم حکومت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں حل نکالنا ہے، ہم حل نکالنے کی طرف جائیں گے، شاہ محمود قریشی سے ملنے آئے ہیں،تفصیلی گفتگو ہوئی ہے، ہمارا ماننا ہے کہ پاکستان کو مستحکم حل کی طرف جانا ہے۔
انھوںنے مزید کہا کہ اس حکومت کو اپوزیشن کے بغیر ایسے کھلا نہیں چھوڑاجاسکتا، جو کچھ ہوا ہماری اجتماعی ذمے داری تھی کہ نہ ہوتا، اپنے بے گناہ کارکنوں کوجیلوں سے رہا کرانا بھی ہماری ذمے داری ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








