بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے بہن کی 20 سال بعد ملاقات

31 مئی, 2023 08:58

اسلام آباد : امریکی ریاست ٹیکساس کے علاقے فورٹ ورتھ کی جیل ایف ایم سی کارزویل میں بڑی بہن ڈاکٹر فوزیہ نے عافیہ صدیقی سے جذباتی ملاقات کی۔

جماعت اسلامی کے سینٹر مشتاق احمد خان بھی ملاقات کیلئے فورٹ ورتھ میں موجود ہیں۔ اس حوالے سے مشتاق خان نے کہا کہ کل ڈاکٹر عافیہ صدیقی اورمیری جیل میں ملاقات ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : عافیہ صدیقی کی بہن کو ملاقات کیلئے 5 سال کا امریکی ویزہ مل گیا

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور وکیل کلائیو اسمتھ بھی کل دوبارہ ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کریں گے۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے فوزیہ صدیقی کی ملاقات 20 سال بعد ہوئی، جو ڈھائی گھنٹے جاری رہی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔