بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث بینکوں کو 9 ماہ بعد کلین چٹ دیدی

31 مئی, 2023 12:28

اسلام آباد : ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا عمل مکمل کرلیا گیا، ڈالر کی ذخیرہ اندوزی سے متعلق کوئی غیر قانونی عمل نہیں دیکھا گیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین نے سوال کیا کہ ڈالر کی قیمت سے فائدہ اٹھانے والے بینکوں کے خلاف کیا کارروائی کی گئی۔

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ بینکوں کی جانب سے ڈالر کی قدر میں خودساختہ اضافے پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ تحقیقات کا عمل تقریباً مکمل کرلیا گیا ہے، جس میں کوئی غیر قانونی عمل نہیں دیکھا گیا۔

ڈی جی اسٹیٹ بینک نے کہا کہ روپے کی بے قدری کے معاملے پر بینکوں کا کردار غیر ذمہ دارانہ تھا۔ حکومت کی اجازت سے بینکوں پر مالی جرمانہ یا انفورسمنٹ اقدامات کئے جائیں گے۔ پہلے یہ فیصلہ کرنا تھا کیا حکومت کوئی فسکل ایکشن لے گی یا اسٹیٹ بینک ہی کاروائی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی بینک کی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 21 کروڑ سے زائد ڈالر امداد کی منظوری

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے بعد میں ہمیں اختیار دیا۔ ہم نے اپنے طریقہ کار سے تحقیقات مکمل کر لیں ہیں۔ اس بار ہمیں بینکوں سے ایسی شکایات نہیں ملیں۔

سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ کیا بینکوں نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اس میں قانونی خلاف ورزی نہیں تھی، مارکیٹ کی صورتحال کا فائدہ اٹھایا گیا۔

وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث نے کہا کہ اسیٹٹ بینک کے پاس اختیارات ہیں۔ یہ ملوث بینکوں کے خلاف جرمانے عائد کر سکتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے تحقیقات مکمل کر لیں ہیں، اب ایکشن لیں گے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔