آڈیو لیکس کمیشن کیخلاف درخواستوں پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی
اسلام آباد : سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس کچھ اور درخواستیں آئی ہیں، ہم سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کرتے ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے آڈیو لیکس کمیشن کیخلاف دائر درخواستوں پر دوسری سماعت کی۔ جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید بینچ میں شامل تھے۔
درخواست گزار ریاض حنیف راہی نے کہا کہ میری ایک درخواست ہے، اس کو سنا جائے، ساتھ میں ایک توہین عدالت کی درخواست بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا
چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارے پاس کچھ اور درخواستیں آئی ہیں، جن کو رجسٹر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ پہلے اٹارنی جنرل نے درخواست دائر کی ہے، وہ سنیں گے۔ آپ نے جو درخواست دائر کی ہے، وہ اگلے ہفتے سنیں گے۔ نمبر الاٹ کرنے کہ ہدایت کر دیتے ہیں۔
وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ انکوائری کمیشن نے لکھا ہے کہ ٹاک شوز میں ہم بات کرتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ یہ تحریری طور پر دیں؛ اس کو سنیں گے۔ ہم سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کرتے ہیں۔
مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کیخلاف عمران خان، صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری، ریاض حنیف راہی اور مقتدر شبیر نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ سپریم کورٹ کے حکم پر آڈیو لیکس انکوائری کمیشن نے کارروائی روک رکھی ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








