بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

9 مئی واقعات کے نقصانات کا ازالہ پی ٹی آئی لیڈر شپ سے کیا جائے: فیصل کریم کنڈی

02 جون, 2023 14:55

کراچی: فیصل کریم کنڈی کا کہنا کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے، 9 مئی واقعات کے نقصانات کا ازالہ پی ٹی آئی لیڈر شپ سے کیا جائے۔

وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے جواد حسین کو پیپلزپارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں، پی ٹی آئی کے متعدد رہنما پیپلزپارٹی میں شمولیت کیلئے رابطے کررہے ہیں، اخلاقیات کی سیاست کرنے والوں کیلئے پیپلزپارٹی کے دروازے کھلے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان کی عمارت کو آگ لگائی، ریڈیو پاکستان کی عمارت پر منصوبہ بندی کے تحت حملہ کیا گیا، 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے، 9 مئی واقعات کے نقصانات کا ازالہ پی ٹی آئی لیڈر شپ سے کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پر پابندی کے حق میں نہیں لیکن پارٹی جو فیصلہ کرے قبول کرینگے: گیلانی

ان کا کہنا تھا کہ فاٹا اور پاٹا میں ٹیکس چھوٹ میں توسیع دی جائے، پیپلزپارٹی میں صرف وہی لوگ آ سکتے ہیں جن کا ماضی بے داغ ہو، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے ریڈیو پاکستان کا دورہ بھی کیاْ۔

انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان پشاور میں اہم قیمتی مشینری اور اشیاء کو تباہ کیا گیا، ریڈیو پاکستان کا گیٹ 9ہزار روپے میں فروخت کیا گیا، سنا ہے چیئرمین پی ٹی آئی کوئی کتاب لکھ رہے ہیں، معلوم ہو جائے گا ڈیڈ لائن سے کھڈے لائن کی طرف کیسے گئے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔