بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

جبران ناصر کی گمشدگی : اہلیہ منشا پاشانے مقدمے کیلئے درخواست جمع کرا دی

02 جون, 2023 13:26

جبران ناصر کی گمشدگی کے خلاف ان کی اہلیہ نے کراچی میں مقدمہ درج کرانے کے لیے درخواست تھانے میں جمع کرا دی۔

پولیس کے مطابق جبران ناصر کی اہلیہ نے درخواست کلفٹن تھانے میں جمع کرائی ہے۔

منشا پاشا نے کہا کہ میرے شوہر کو مسلح افراد نے زبردستی گاڑی سے اتارا اور ساتھ لے گئے، پولیس میری درخواست پر مقدمہ درج نہیں کر رہی، مقدمہ درج کرنے کے لیے کل عدالت سے رجوع کروں گی۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ڈیفنس فیز 5 کے قریب سے گزرتے ہوئے ہماری گاڑی سفید ڈبل کیبن سے ٹکرائی۔

منشا پاشا کا درخواست میں کہنا ہے کہ سلور رنگ کی دوسری گاڑی نے ہماری گاڑی کا آگے سے راستہ روکا اور دونوں گاڑیوں میں تقریباً 15 مسلح افراد تھے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا نے کہا ہے کہ جبران ناصر سے متعلق درخواست موصول ہوئی ہے، کلفٹن تھانے میں اغوا کی دفعہ کے تحت منشا پاشا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے گزشہ روز معروف سماجی کارکن اور وکیل جبران ناصر کو نامعلوم مسلح افراد جن کی تعداد 15 تھی وہ جبران ناصر کو زبردستی ساتھ لے گئے تھے۔

یہ پڑھیں : جبران ناصر اور منشا پاشا کی منگنی کی خبر سوشل میڈٰا پر وائرل

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔