شجرکاری مہم : چیف جسٹس اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے درمیان ملاقات
سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمرعطا بندیال اور عدالت عظمیٰ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے درمیان سپریم کورٹ میں شجرکاری مہم کے دوران خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی ہے۔
سپریم کورٹ میں شجرکاری مہم کے دوران چیف جسٹس عمرعطا بندیال اورجسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ملکر باغ میں پودے لگائے، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ بھی پودے لگانے کی مہم میں شامل تھے۔
سپریم کورٹ میں ججز نے پودے لگانے کے بعد دعا بھی کی، اس موقع پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سب کیلئے اور ادارے کیلئے برکت ڈالے، اللہ تعالیٰ ہمارے ادارے کیلئے بھی بہتر کرے۔
یہ پڑھیں : چیف جسٹس عمر عطاء بندیال سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز کی ملاقات
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








