پرویز الہٰی نے ٹھیکوں میں 10 فیصد کمیشن، گرین لینڈ کو براؤن کراکر اربوں روپے کمائے: رانا ثنا اللہ
اسلام آباد: رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی نے فرح گوگی والا کام بڑے دھڑلے سے کیا، ٹھیکوں میں 10 فیصد کمیشن، گرین لینڈ کو براؤن لینڈ کراکر اربوں روپے کمائے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا اپنے ایک ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ پرویز الہٰی پر کیس تحریک انصاف سے علیحدگی والا نہیں، پرویز الہٰی نے بطور وزیراعلیٰ اپنے حالیہ دور میں بہت کرپشن کی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے لوگ حق اور سچ پر ہیں، مضبوط رہیں پیچھے نہیں ہٹنا: پرویز الہٰی
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی نے فرح گوگی والا کام بڑے دھڑلے سے کیا، ٹھیکوں میں 10 فیصد کمیشن، گرین لینڈ کو براؤن لینڈ کراکر اربوں روپے کمائے۔
ان کا کہنا تھا کہ جہاز کے ذریعے مونس الہٰی نے ڈالرز بیرون ملک منتقل کیے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








