مبینہ طور پر اغوا ہونے والے سماجی کارکن جبران ناصر گھر پہنچ گئے
کراچی: گزشتہ روز مبینہ طور پر اغوا ہونے والے سماجی کارکن جبران ناصر گھر پہنچ گئے ہیں۔
گھر واپسی کے بعد اپنے بیان میں جبران ناصر نے کہا کہ میں خیریت سے گھر واپس آگیا ہوں، تمام دوستوں، صحافیوں، وکلا، بارکونسلز، سول سوسائٹی اور سیاست دانوں کا شکریہ، تمام لوگوں کی دعاؤں اور کاوشوں سے گھرواپس پہنچا ہوں۔
جبران ناصر نے مزید کہا کہ آپ سب میرے اور میرے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے رہے، آپ سب نے میری واپسی کو یقینی بنایا، میراعزم اب بھی قائم ہے اور جدو جہد بھی جاری رہے گی۔
خیال رہے کہ جبران ناصرکی اہلیہ اداکارہ منشا پاشا نے شوہر کے مبینہ اغوا پر اندراج مقدمہ کی درخواست کلفٹن تھانے میں جمع کرائی تھی۔
یہ پڑھیں :جبران ناصر کی گمشدگی : اہلیہ منشا پاشانے مقدمے کیلئے درخواست جمع کرا دی
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








