پرویز الہیٰ گوجرانوالہ کی عدالت سے بریت کے بعد ایک اور مقدمے میں گرفتار
گوجرانوالہ: صدر تحریک انصاف چوہدری پرویز الہٰی کو ایک اور مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔
اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ پرویزالہی کو پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ کی عدالت کا بھی پرویز الٰہی کو دونوں مقدمات سے بری کرنے کا حکم
خیال رہے کہ کچھ دیر قبل ہی گوجرانوالہ کی عدالت نے پرویز الٰہی دونوں مقدمات سے بری کرنے کا حکم دیا تھا۔
گزشتہ روز لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ نے بھی پرویز الٰہی کو مقدمے سے بری کردیا تھا جس پر انہیں گوجرانوالا میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










