بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دے دیا

03 جون, 2023 19:19

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دے دیا ہے، گوادر میں سروسز، ایکسائز اور جائیداد منتقلی پر ٹیکس نہیں ہوگا۔

صوبائی حکومت نے وفاق سے بھی گوادر کو ٹیکس فری اور اسپیشل اکنامک ڈسٹرکٹ قرار دینے کی سفارش کی ہے۔

گوادر سے سینیٹر کہدہ بابر کی جانب سے صوبائی حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا۔

کہدہ بابر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور کابینہ کا مشکور ہوں، گوادر کو ٹیکس فری زون کا درجہ دینا عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا، وفاقی حکومت بھی وفاقی ٹیکسز میں چھوٹ دے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کا گوادر کا دورہ، گمراہ عناصر عوام کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے : جنرل عاصم

ان کا کہنا تھا کہ گوادر ٹیکس فری زون بنانے سے سی پیک اصل روح میں بحال ہوگا، ٹیکس فری ہونے سے گوادر پورٹ فعال اور سرمایہ کار راغب ہوں گے، دبئی اور سنگاپور نے بھی ایسے ہی ترقی کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ صنعتیں لگنے سے لوگوں کو روزگار اور زبرمبادلہ ملے گا، صنعتیں لگنے سے لوگوں کو روزگار اور زرمبادلہ ملے گا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔