بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

گرفتار خواتین سمیت تمام افراد کو سزائیں ہونگی، کوئی جیل سے باہر نہیں ہوگا: عطا تارڑ

03 جون, 2023 18:08

لاہور: عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس حملے میں گرفتار خواتین سمیت تمام افراد کو سزائیں ہوں گی، کوئی گناہ گار جیل سے باہر نہیں ہوگا، آپ نے جو کیا اس پر 10،10سال کی سزا بھی کم ہے۔

معاون خصوصی وزیر اعظم عطا تارڑ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شرپسندوں نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دشمن کو بھی جرات نہ ہوئی، شرپسندوں نے شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی، فوجی تنصیبات پر حملوں کا مقصد اپنے لیڈر کی کرپشن کو چھپانا تھا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر کو پاکستان آکر مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے، گزشتہ حکومت میں کابینہ میں بند لفافہ لاکر کہا گیا کہ اسے منظور کیا جائے، قوم کو یہ نہیں بتایا گیا کہ اس بند لفافے میں کیا ہے، یہ وہی بند لفافہ تھا جس پر 60 ارب روپے کرپشن کا کیس بنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری کردیا گیا

ان کا کہنا تھا کہ شرپسندوں نے شہید کیپٹن کرنل شیر خان کے مجسمے کی بھی بے حرمتی کی، شہید کیپٹن کرنل شیر خان کی بہادری کی دشمن نے بھی تعریف کی، صوابی جاکرشہید کیپٹن کرنل شیر خان کے ورثا سے معافی مانگ کر آیا۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار خواتین پروپیگنڈا کررہی ہیں کہ وہ بے قصور ہیں، جناح ہاؤس حملے میں گرفتار خواتین سمیت تمام افراد کو سزائیں ہوں گی، کوئی گناہ گار جیل سے باہر نہیں ہوگا، آپ نے جو کیا اس پر 10،10سال کی سزا بھی کم ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔