36 سے زائد قتل کرنے والاایم کیو ایم لندن کاٹارگٹ کلر گرفتار: ترجمان رینجرز
کراچی :کورنگی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران 36 سے زائد قتل کرنے والایم کیو ایم لندن کےٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیاگیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار دہشت گرد جنید حمید سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ، گرفتار ملزم رئیس عرف مما کا قریبی ساتھی رہ چکا ،ملزم کورنگی میں ٹارگٹ کلنگ گروپ کا سرغنہ بھی رہا ہے۔
رینجرز کے مطابق ملزم 36 سے زائد قتل اور متعدد افراد کو زخمی کرچکا ہے،ملزم 11 اگست 2011 کو چکرا گوٹھ میں پولیس بس حملے میں ملوث تھا،ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ 4 پولیس اہلکاروں کو شہید ،26 کو زخمی کیاتھا، 2013 کے بعد سے بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں روپوش تھا۔
یہ پڑھیں : کراچی : سی ٹی ڈی نے ایم کیو ایم لندن کے مفرور ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









