پاکستان میں سیاسی عدم استحکام سب سے زیادہ نقصان کرتا ہے : اسحاق ڈار
اسلام آباد : اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کی و جہ سے کافی نقصان اٹھانا پڑتاہے، لیکن ہم ملک کو مشکلات سے نکالیں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے باعث عام آدمی پر بوجھ پڑا، سابق حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ کیے وعدے پورے نہیں کیے، ایک دن میں تمام مسائل حل نہیں ہوسکتے ۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے مزید کہا کہ سوئچ آن آف کرنے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوتی، ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے ، کوشش ہے جو بھی وعدے کیے ہیں اس کو پورا کریں۔
انھوں نےکہا کہ کچھ لوگوں کی خواہش ہے کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے ، جو لوگ ڈیفالٹ کی تاریخیں دیتے ہیں ان کو شرم آنی چاہیے ، 2013 میں بھی پہلا سال ہمارے لیے مشکل تھا۔
یہ پڑھیں : الزامات میں نہیں پڑنا ہمیں اب ملک کو آگے لے کر جانا ہے: اسحاق ڈار
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









