500نئی بسوں کیلئے ہم نے گزارش کردی ہے: شرجیل میمن
کراچی :شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ہم نے500نئی بسوں کیلئے گزارش کردی ہے،ٹرانسپورٹ کے منصوبے سندھ بھر میں شروع کررہے ہیں،سندھ حکومت کی کوشش ہے ٹرانسپورٹ کے مسائل حل ہوں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جائے گا، لیاری ایکسپریس وے پر بھی سلیکٹڈ بسوں کو چلایا جائے گا۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بی بی سی کو انٹرویو نشر نہ کرنے کی درخواست کی،چیئرمین پی ٹی آئی کو ملک کا کوئی قانون رعایت نہیں دے سکتا،عمران خان کو مزید ریلیف دینا ملک کے ساتھ زیادتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جان بوجھ کر اداروں کیخلاف نوجوانوں کے ذہن میں زہر گھولا، پرتشدد واقعات پر اداروں کی جانب سے صبروتحمل کا مظاہرہ کیا گیا۔
وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے آپ کو نکالا گیا، خاتون اینکر نے پوچھا چیئرمین پی ٹی آئی ریڈ لائن ہیں کا کیا مطلب ہے، عمران خان نے کہا مجھے جیل میں ڈالا تو9مئی جیسا ردعمل ہوگا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کا قانون کے شکنجے سے بچنا مشکل نہیں ناممکن ہے، پرتشدد واقعات پر اداروں کی جانب سے صبروتحمل کا مظاہرہ کیا گیا، پیپلزپارٹی قیادت نے گرفتاریں دیں لیکن کبھی دھمکیاں نہیں دیں۔
یہ پڑھیں : ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو کسی کی ذاتی گفتگو نہیں : شرجیل میمن
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









